# ویب سائٹ بلڈر ایپ
جوموبائل فونز اور کمپیوٹرز پر  
ایک ہی جیسا کام کرتی ہے 

![SimDif کے ساتھ ایک ویب سائٹ بنائیں، ویب سائٹ بلڈر ایپ جو فون اور کمپیوٹر پر کام کرتی ہے۔](https://www.simdif.com/img/home/multiplatform-blue.jpg "SimDif کے ساتھ ایک ویب سائٹ بنائیں، ویب سائٹ بلڈر ایپ جو فون اور کمپیوٹر پر کام کرتی ہے۔")

# Android یا iPhone پر
با آسانی مکمل ویب سائٹ بنائیں  
100% مفت 

[اپنی مفت سائٹ کی شروعات کریں](https://simdif-edt.simple-different.com/demo/start?type=start&lang=ur)  

[ڈیمو(Demo) آزمائیں](https://simdif-edt.simple-different.com/demo/start?type=demo&lang=ur)  

[اینڈرائیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ](https://play.google.com/store/apps/details?id=com.simple_different.android&hl=ur "اینڈرائیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ")  

[آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ](https://apps.apple.com/ur/app/create-real-websites-with-ipad-iphone/id560089880?l=ur "آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ")

### SimDif آپ کو اپنی ڈیوائسز کے درمیان سوئچ کرنے دیتا ہے تاکہ آپ با آسانی اپنی ویب سائٹ بنا سکیں اور اسے مینیج کر سکیں

## آسان بنائے گئے ایڈوانس فیچرز

### تھیمز

**آپ اپنے مواد یعنی کنٹنٹ کو متاثر کیے بغیر جب چاہیں اپنی ویب سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کر سکتے ہیں۔**  

اپنے سامعین کی پسند کو جاننےکے لیے ،رنگ، فونٹس،اشکال اور بناوٹ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالیں - متعدد Pro Sites پر اپنے ڈیزائن کو محفوظ کریں اور دوبارہ استعمال کریں، اور کسی بھی ڈیوائس پر تھیمز کا جائزہ لیں اور انہیں آسانی سے سوئچ کریں ۔[اپنی ویب سائٹ کے ڈیزائن کو حسب ضرورت بنانے کے بارے میں مزید جانیے۔](https://www.simdif.com/ur/website-builder-themes.html)

### ای کامرس

**SimDif ای کامرس آپ کے کاروبار کے ہر مرحلے کے لیے موزوں حل پیش کر کے آن لائن فروخت شروع کرنا آسان بناتا ہے۔**  

فوری طور پر پیمنٹ کے بٹن کو ایڈ کریں یا Ecwid اور Sellfy کے ساتھ مکمل آن لائن اسٹورز کو انٹیگریٹ کریں۔  

ہم نے احتیاط سے جانچ کے بعد صرف وہی حل پیش کیے ہیں جو کسی بھی ڈیوائس پر بہترین کام کرتے ہیں۔  

[ای کامرس سے متعلق تمام دستیاب جوابات دریافت کریں۔](https://www.simdif.com/ur/ecommerce-website-builder.html)

### کثیر لسانی/ ملٹی لینگول ویب سائٹس

**کثیر لسانی/ ملٹی لینگول ویب سائٹس  
SimDif کی ملٹی لینگول سائٹس کی مدد سےکئی زبانوں میں ویب سائٹ بنائیں اور مینیج کریں۔**  

آٹومیٹک ترجمہ، با آسانی زبان کی تبدیلی، اور مختلف زبانوں میں مشترکہ ڈیزائن کے ساتھ، آپ زیادہ سامعین تک پہنچ سکتے ہیں اور وقت بچا سکتے ہیں۔  

[ہماری ملٹی لینگول ویب سائٹ بلڈر](https://www.simdif.com/ur/multilingual-website-builder.html) کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں اورجانیے کہ کس طرح SimDif کے بلٹ ان AI ٹولز آپ کی ویب سائٹ کی منیجمنٹ کو آسان بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

![بڑھتی ہوئی اپنی مفت ویب سائٹ کو اپ گریڈ کریں۔](https://www.simdif.com/img/home/SimDif-5-upgrades.jpg "بڑھتی ہوئی اپنی مفت ویب سائٹ کو اپ گریڈ کریں۔")

### جیسے جیسے آپ ترقی کریں اپنی مفت ویب سائٹ کو ساتھ ساتھ اپ گریڈ کریں

**ہم آپ کو وہ ٹولز، ہوسٹنگ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو آپ کو ویب سائٹ بنانے کے لیے درکار ہیں۔**  
ہماری مفت سٹارٹر سائٹ آپ کو اپنے کنٹنٹ کو ایک سادہ لیکن موثر ویب سائٹ میں ترتیب دینے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ مزید آپشنز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، تو ہماراSmart version مناسب قیمت پر اضافی فیچرز پیش کرتا ہے۔ مکمل کنٹرول اور کسٹمائز کرنے کے لیے ہمارے Pro version میں جدید فیچرز ہیں۔  
**جیسے جیسے آپ کی ویب سائٹ ترقی کرتی ہے، آپ آسانی سے اس version پر جا سکتے ہیں جو آپ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہو۔**

[خصوصیات اور قیمتیں](https://www.simdif.com/ur/pricing.html)

## صرف SimDif پر

### آپٹیمائزیشن اسسٹنٹ

دنیا کے ساتھ شیَر کرنے سے پہلے یقینی بناتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ بہترین ہے۔  

آپٹیمائزیشن اسسٹنٹ آپ کی سائٹ کی ہر تفصیل،میٹا ڈیٹا سے لے کر تصاویر تک،سب کو چیک کرتا ہے اور آپ کو کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ ہر تجویز کے ساتھ والے تیرکے نشان پر کلک کرکے عین اُسی جگہ پر جاسکتے ہیں جس پر توجہ کی ضرورت ہو اوروہاں ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔  

[جانیے کہ اسسٹنٹ کس طرح آپ کی ویب سائٹ کو دیکھنے والوں کے لیے تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔](https://www.simdif.com/ur/optimization-assistant.html)

### Kai: ذاتی ایڈوائزر

Kai ایک AI اسسٹنٹ ہے جسے آپ ایکسپرٹ ایڈوائیس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جیساکہ کیا لکھا جائے، آپ کی ویب سائٹ لوگوں تک کیسے پہنچایَ جائے اور اسے کس طرح آرگنائز کیا جائے۔  

Kai آپ کےویب سائٹ بنانے کے طریقے کو بدل دیتا ہے، مگر اس سے متعلق تمام فیصلے پھر بھی آپ کی مرضی پر چھوڑ دیتا ہے۔  

[جانیے کہ AI آپ کو ایک مؤثر ویب سائٹ بنانے میں کیسے مدد کرسکتا ہے](https://www.simdif.com/ur/kai.html)، اور آپ کے کاروبار یا پراجیکٹ کو زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے چانسزکو کیسے بڑھاسکتا ہے۔

### POP: پروفیشنل SEO

POP ایک مشہور SEO ٹول ہے جو آپ کی ویب سائٹ اور اس کے دوسری ویب سائٹس سے مقابلے کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ آپ کو گوگل میں آپ کی ویب سائٹ کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے خاص الفاظ اور جملے بتا سکے۔  

POP استعمال کرنا بہت آسان ہے، اور یہ ریگولر قیمت کے ایک معمولی حصے کے عوض SimDif ایپ کے ساتھ انٹیگریٹڈہے۔  

[اپنی ویب سائٹ کے SEO کو POP کے ساتھ بہتر بنانے کے طریقے دریافت کریں۔](https://www.simdif.com/ur/how-to-do-seo.html)

![اپنے فون کے ساتھ کمپیوٹر کے لیے سائٹ کیسے بنائی جائے۔](https://www.simdif.com/img/home/SimDif-5-computers-phones.jpg "اپنے فون کے ساتھ کمپیوٹر کے لیے سائٹ کیسے بنائی جائے۔")

### موبائل فونز اور کمپیوٹرز والے صارفین کی پسندیدہ

SimDif ایک مفت ویب سائٹ بلڈر ہے جو موبائل فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر ایک جیسے فیچرز اور یکساں ایڈیٹنگ اکسپیریئنس دیتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی سائٹ میں ایڈٹنگ کرنے اور اسےشائع کرنے کے لیے آسانی سے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر سوئچ کرنے دیتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ لاکھوںSimDif صارفین کی طرح صرف اپنا موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں اور کمپیوٹراستعمال کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔  

**4 ملین سے زیادہ لوگوں نے ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔ [گوگل پلے](https://play.google.com/store/apps/details?hl=ur&id=com.simple_different.android#:~:text=phone_android) اور [ایپ اسٹور](https://apps.apple.com/en/app/id560089880?see-all=reviews) پر ان کے ریویوز پڑھیں۔**

[اینڈرائیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ](https://play.google.com/store/apps/details?id=com.simple_different.android&hl=ur "اینڈرائیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ")  

[آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ](https://apps.apple.com/ur/app/create-real-websites-with-ipad-iphone/id560089880?l=ur "آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے ویب سائٹ بلڈر ایپ")

## SimDif سے رہنمائی /گائیڈنس اور خبریں

### خبریں اور اپڈیٹس

نئی AI صلاحیتوں سے لے کر ہمارے تازہ ترین کسٹمائیزیشن آپشنز تک، ہم مسلسل SimDif کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے کیسےاپنے آپ کو بہتر بنایا ہے اور کون سے نئے ٹولز دستیاب ہیں جو آپ کو بہتر ویب سائٹ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں ،یہ سب جاننے کے لیےہمارے نیوز لیٹر آرکائیو کو ایکسپلورکریں ۔

[نیا کیاہے! جانیئے](https://www.simdif.com/ur/news.html)

### SimDif بلاگ(Blog)

(how-to) ہاو –ٹو گائیڈز کے ساتھ ساتھ ہم مؤثر ویب سائٹس کے بنیادی اصولوں پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔ یہاں ایسےنئے آئیڈیازتلاش کریں جو لوگوں سے کنیکٹ کرنے/جڑنے اور بہتر کارکردگی والی ویب سائٹس بنانے میں آپکو مدد دیں گے۔

[ہمارا Blog پڑھیں](https://www.simdif.com/ur/blog.html)

### ہماری ایڈوائس پر مبنی خطوط آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں

ویب سائٹ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسے آسان بنانے کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے ابتدائی چند ہفتوں میں ہم آپ کو ٹپس دینے اور آپکی رہنمائی کرنے کے لیے ہر 2 دن بعد ایک مختصر خط بھیجیں گے ۔ مگر آپ بغیرانتظار کیےانہیں ابھی پڑھ سکتے ہیں!

[ہماری ایڈوائس پر مبنی تمام خطوط دیکھیں](https://www.simdif.com/ur/letters.html)  

![ویب سائٹ بنانے والے کے لیے ڈومین نام خریدنے کا طریقہ](https://www.simdif.com/img/home/SimDif-5-Yorname-green.jpg "ویب سائٹ بنانے والے کے لیے ڈومین نام خریدنے کا طریقہ")

### YorName کے ساتھ ڈومین کا نام خریدیں اور اسے اپنی مفت ویب سائٹ سے لنک کریں

SimDif YorName صارفین کو ویب سائٹ بلڈر ایپ میں مفت HTTPS (SSL) سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ براہِ راست ڈومین نام خریدنے اور مینیج کرنے کا آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔  

**دوسرے ویب سائٹ بلڈرز آپ کو اپگریڈ کرنے کے لیے اپنے کسٹم ڈومین نام کواستعمال کرنے کی فیس ادا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔**  

SimDif کے ساتھ آپ اپنی مفت ویب سائٹ کے ساتھ اپنا ڈومین نام استعمال کر سکتے ہیں۔ بس آپ کو YorName.com پر ڈومین خریدنی ہے یا اگر آپ کے پاس پہلے سے ڈومین ہے تو اسے YorName پر منتقل کرنا ہو گا۔

[اپنی ڈومین حاصل کریں](https://www.yorname.com/?lang=ur)

## اپنے آپ سے پوچھے جانےوالے 3 سوال

### کیا مجھے میرے کاروبار کے لیے ویب سائٹ کی ضرورت ہے؟

جی ہاں بالکل! مگرآپ جانتے تھے کہ ہم یہی جواب گے-لیکن یہ کہنے کی مندرجہ زیل وجوہات ہیں:  

سوشل میڈیا پرآپ لوگوں کی نظر سے گزرسکتے ہیں لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں ہے۔  

آپ کی اپنی ویب سائٹ کا ہونا آپ کو اپنے کنٹنٹ پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے زیادہ امکان ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو Google پر تلاش کر سکیں۔[ایک ویب سائٹ سوشل میڈیا کو کیوں شکست دیتی ہے اس بارے میں مزید جانیئے۔](https://www.simdif.com/ur/website-social-media.html)

### میں اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے خود سب سے موزوں شخص کیوں ہوں؟

آپ کو لگتا ہوگا کہ اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے آپ کو ویب ڈیزائنر بننے کی ضرورت ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اپنی ویب سائٹ خود سےبنانے کے بہت سے فوائد ہیں۔  

[آپ اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بہترین شخص کیوں ہیں،یہ جاننے کے لیے مزید پڑھیں ۔](https://www.simdif.com/ur/best-person-create-website.html)  

SimDif اسے پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیتا ہے!

### میں ایک اچھا ہوم پیج کیسے بناؤں؟

اپنی ویب سائٹ کے لیے ایک مؤثر ہوم پیج تیار کرنا خاص طور پر پہلی بار بنانے والوں کے لیےایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ یہاں سب کچھ ایک ساتھ کہنے کی کوشش کرنے کے جال میں پھنسنا آسان ہوتا ہے۔  

لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں! آپ کو کامیاب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہم نے برسوں کے تجربے کو پانچ سادہ اور آسان Visions میں تقسیم کیا ہے۔[یہ جانیئے کہ ایسا ہوم پیج کیسے بنایا جائے جو دیکھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھے اور سرچ کے مطلوبہ نتائج تک پہنچ سکے۔](https://www.simdif.com/ur/good-homepage.html)

![سستی پیشہ ور ویب سائٹ بلڈر](https://www.simdif.com/img/home/SimDif-5-FairDif-brown.jpg "سستی پیشہ ور ویب سائٹ بلڈر")

### FairDif آپ کے ملک کے مطابق ہماری قیمتیں آپ سے میچ کرتا ہے

FairDif آپ کے ملک میں آپکی قوتِ خرید کی بنیاد پر ہماری سروس کی قیمت کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ Simple Different ویب پران پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو آن لائن سافٹ ویئر کے لیے لوکلائزڈ (PPP) قیمتوں کی پیشکش کرتی ہے۔  

**ہماری Smart اور Pro اپ گریڈ کے فیچرز سب کے لیے یکساں ہیں لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس بنیاد پر آپ جو قیمت ادا کرتے ہیں اس کو فیئر اور قابلِ خرید ہونے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاتاہے۔**

[FairDif کے بارے میں مزید جانیئے۔](https://www.simple-different.com/ur/fairdif.html)

### [ویب سائٹ بنانے کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات](https://www.simdif.com/ur/faq)

## Simple Different ڈاریکٹری

[مقامی کاروبار](https://www.simple-different.com/ur/directory/مقامی_کاروبار.html)  

[پیشہ](https://www.simple-different.com/ur/directory/پیشہ.html)  

[بلاگ (Blog)](https://www.simple-different.com/ur/directory/بلاگ_blog.html)  

[کارپوریشن](https://www.simple-different.com/ur/directory/کارپوریشن.html)  

[تعلیمی آرگنائزیشن](https://www.simple-different.com/ur/directory/تعلیمی_آرگنائزیشن.html)  

[میڈیکل آرگنائزیشن](https://www.simple-different.com/ur/directory/میڈیکل_آرگنائزیشن.html)  

[این جی او](https://www.simple-different.com/ur/directory/این_جی_او.html)  

[نیوز میڈیا آرگنائزیشن](https://www.simple-different.com/ur/directory/نیوز_میڈیا_آرگنائزیشن.html)  

[پرفارمنگ گروپ](https://www.simple-different.com/ur/directory/پرفارمنگ_گروپ.html)  

[پراجیکٹ](https://www.simple-different.com/ur/directory/پراجیکٹ.html)  

[کھیلوں کی آرگنائزیشن](https://www.simple-different.com/ur/directory/کھیلوں_کی_آرگنائزیشن.html)  

[ورکرز یونین](https://www.simple-different.com/ur/directory/ورکرز_یونین.html)  

[Smart اور Pro ویب سائٹس کی مثالیں](https://www.simple-different.com/ur/directory/)

# SimDif میں خوش آمدید!

![](https://images.simdif.com/header_img/sd_69aa75c96a497.jpg)

## SimDif آپ کو ایسی ویب سائٹ بنانے میں مدد کرتا ہے جو آپ کے مہمانوں، سرچ انجنوں اور آپ کے لیے معنی خیز ہو۔

زیادہ تر ویب سائٹ بلڈرز چیزوں کو تیزی سے خوبصورت بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔ ہم آپ کو واضح بات کہنے میں مدد کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ ویب سائٹ جو آپ کی سمجھ میں آئے، اور جسے آپ کے مہمان سمجھ سکیں، وہی اصل میں کام کرتی ہے۔  

ہم پندرہ سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں، اور ہماری ترقی تقریباً مکمل طور پر لوگوں کی سفارشات کی مرہونِ منت ہے۔ ہماری ٹیم چھوٹی ہے، ہمارے ٹولز ہر ڈیوائس پر کام کرتے ہیں، اور ہمارا AI اسسٹنٹ Kai آپ کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، آپ کی جگہ لینے کے لیے نہیں۔  

**ہمیں خوشی ہے کہ آپ یہاں ہیں۔**

![](https://images.simdif.com/block_img/sd_69aa63a1956de.jpg)

## تیار ہونے سے پہلے ہی شروع کریں

آپ کو کسی منصوبے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈیٹر کھولیں، ایک صفحہ منتخب کریں، اور اپنے کاروبار یا پروجیکٹ کے بارے میں جو کچھ آپ جانتے ہیں اسے لکھنا شروع کریں۔  

**تجاویز اور مختصر گائیڈز ہر اسکرین میں شامل ہیں۔ وہ تبھی ظاہر ہوں گی جب ان کی ضرورت ہوگی، اس سے پہلے نہیں۔**

## SimDif ہر ڈیوائس پر ایک ہی طرح کام کرتا ہے

Google Play یا App Store پر SimDif ایپ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ بنائیں، یا کسی بھی براؤزر سے SimDif.com پر لاگ ان کریں۔ آپ کی سائٹ، آپ کا مواد، آپ کی ترتیبات، ہمیشہ وہاں موجود اور ہمیشہ ہم آہنگ۔

![](https://images.simdif.com/block_img/sd_69b11d5693545.jpg)

## اسے اپنے انداز میں لکھیں۔ Kai آپ کی مدد کے لیے ہے، آپ کی جگہ لینے کے لیے نہیں۔

**انڈے کے آئیکن کو تلاش کریں**  

ٹیکسٹ ایڈیٹر میں، Kai آپ کی تحریر کی تصحیح کر سکتا ہے، لہجہ درست کر سکتا ہے، یا مختصر نوٹس کو مکمل پیراگراف میں تبدیل کر سکتا ہے، لیکن یہ ہمیشہ آپ کی لکھی ہوئی بات سے ہی شروع کرتا ہے۔ آپ کا انداز آپ کا ہی رہتا ہے۔  

جب آپ تیار ہوں، تو Kai پورے صفحے کا مرحلہ وار جائزہ بھی لے سکتا ہے: عنوانات کو بہتر بنانا، آپ کی SEO کو مضبوط کرنا، اور وقت آنے پر ڈومین نیم تجویز کرنا۔  

**Kai کا استعمال مکمل طور پر اختیاری ہے۔ کچھ لوگ اسے مسلسل استعمال کرتے ہیں، کچھ کبھی نہیں۔ دونوں صورتیں ٹھیک ہیں۔**

## شائع کرنے سے پہلے، Optimization Assistant آپ کی مدد کے لیے موجود ہے

جب آپ 'شائع کریں' (Publish) پر کلک کرتے ہیں، تو اسسٹنٹ آپ کی سائٹ میں کسی بھی کمی کو چیک کرتا ہے: خالی حصے، میٹا ڈیٹا، غیر سیٹ شدہ بٹن، … اور آپ کو براہ راست ہر آئٹم پر لے جاتا ہے تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ جب تک آپ کو یقین نہ ہو جائے کہ یہ تیار ہے، کچھ بھی لائیو نہیں ہوتا۔

![](https://images.simdif.com/block_img/sd_69b0d7b3bceea.jpg)

## آپ کا ڈومین نیم، آپ کی آزادی

**حتیٰ کہ مفت ورژن پر بھی، آپ اپنا ڈومین نیم منسلک کر سکتے ہیں۔**  

[YorName.com](https://www.yorname.com) ہماری ٹیم نے اس لیے بنائی ہے تاکہ آپ YorName ایپ یا ویب سے آسانی سے ڈومین خرید سکیں اور ان کا انتظام کر سکیں۔  

اور آپ کا ڈومین آپ کا ہی رہتا ہے! اگر آپ کبھی کسی دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل ہوتے ہیں، تو یہ آپ کے ساتھ جاتا ہے۔  

SimDif کے ساتھ استعمال ہونے والے ہر ڈومین میں ایک مفت SSL سرٹیفکیٹ شامل ہوتا ہے۔

![](https://images.simdif.com/block_img/sd_69b11e07dcf75.jpg)

## ہم رابطے میں رہتے ہیں (کوئی اشتہار نہیں، صرف مشورہ)

ہر چند دنوں بعد، ہم آپ کو ایک مختصر خط بھیجیں گے جس میں ایسی ویب سائٹ بنانے کے بارے میں عملی تجاویز ہوں گی جسے لوگ واقعی تلاش کر سکیں اور استعمال کر سکیں۔ کوئی پروموشنز نہیں، صرف وہ کچھ جو ہم نے پندرہ سالوں میں لوگوں کو آن لائن آنے میں مدد دے کر سیکھا ہے۔

## آپ کو شروع کرنے کے لیے چند تجاویز:

**ویب سائٹ بنانے کے 3 بڑے سوالات اور اصول**  

→ آپ کی ویب سائٹ آپ کے سوشل میڈیا سے زیادہ اہم کیوں ہے  

→ آپ اسے بنانے کے لیے صحیح شخص کیوں ہیں  

→ ہوم پیج کو اصل میں کیا چیز کارآمد بناتی ہے  

**نیو اورلینز میں موسیقی کی دکان کے لیے سائٹ کی تخلیق کا مشاہدہ کریں:**  

[![](https://www.simdif.com/img/youtube-icon.png)www.youtube.com/watch?v=PWTw6sT6ekA](https://www.youtube.com/watch?v=PWTw6sT6ekA)  

**ٹاپ 3 اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات**  

→ [Google پر نظر آنے کے لیے 12 اقدامات](https://www.simdif.com/ur/faq/seo_0_google_پر_کیسے_ملنے_کے_لیے_مرحلہ_وار_رہنمائی.html)  

→ [میں اپنی SimDif ویب سائٹ کے ڈیزائن کو کیسے اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتا ہوں؟](https://www.simdif.com/ur/faq/میں_اپنی_simdif_ویب_سائٹ_کا_ڈیزائن_کس_طرح_حسبِ_ضرورت_بنا_سکتا_سکتی_ہوں؟.html)  

→ [میں رابطہ کا صفحہ (contact page) کیوں حذف نہیں کر سکتا؟](https://www.simdif.com/ur/faq/میں_اپنی_simdif_ویب_سائٹ_کا_رابطہ_صفحہ_کیوں_حذف_نہیں_کر_سکتا؟.html)

![](https://images.simdif.com/block_img/sd_680b04383854e.jpg)

## مدد ہمیشہ قریب ہے

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)، گائیڈز، ویڈیو ٹیوٹوریلز، یا ہمیں براہ راست پیغام بھیجنے کے لیے نیچے بائیں کونے میں گلابی آئیکن پر ٹیپ کریں۔

