آپ اپنے مواد یعنی کنٹنٹ کو متاثر کیے بغیر جب چاہیں اپنی ویب سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کر سکتے ہیں۔
اپنے سامعین کی پسند کو جاننےکے لیے ،رنگ، فونٹس،اشکال اور بناوٹ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالیں - متعدد Pro Sites پر اپنے ڈیزائن کو محفوظ کریں اور دوبارہ استعمال کریں، اور کسی بھی ڈیوائس پر تھیمز کا جائزہ لیں اور انہیں آسانی سے سوئچ کریں ۔اپنی ویب سائٹ کے ڈیزائن کو حسب ضرورت بنانے کے بارے میں مزید جانیے۔
SimDif ای کامرس آپ کے کاروبار کے ہر مرحلے کے لیے موزوں حل پیش کر کے آن لائن فروخت شروع کرنا آسان بناتا ہے۔
فوری طور پر پیمنٹ کے بٹن کو ایڈ کریں یا Ecwid اور Sellfy کے ساتھ مکمل آن لائن اسٹورز کو انٹیگریٹ کریں۔
ہم نے احتیاط سے جانچ کے بعد صرف وہی حل پیش کیے ہیں جو کسی بھی ڈیوائس پر بہترین کام کرتے ہیں۔
ای کامرس سے متعلق تمام دستیاب جوابات دریافت کریں۔
کثیر لسانی/ ملٹی لینگول ویب سائٹس
SimDif کی ملٹی لینگول سائٹس کی مدد سےکئی زبانوں میں ویب سائٹ بنائیں اور مینیج کریں۔
آٹومیٹک ترجمہ، با آسانی زبان کی تبدیلی، اور مختلف زبانوں میں مشترکہ ڈیزائن کے ساتھ، آپ زیادہ سامعین تک پہنچ سکتے ہیں اور وقت بچا سکتے ہیں۔
ہماری ملٹی لینگول ویب سائٹ بلڈر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں اورجانیے کہ کس طرح SimDif کے بلٹ ان AI ٹولز آپ کی ویب سائٹ کی منیجمنٹ کو آسان بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
ہم آپ کو وہ ٹولز، ہوسٹنگ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو آپ کو ویب سائٹ بنانے کے لیے درکار ہیں۔
ہماری مفت سٹارٹر سائٹ آپ کو اپنے کنٹنٹ کو ایک سادہ لیکن موثر ویب سائٹ میں ترتیب دینے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ مزید آپشنز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، تو ہماراSmart version مناسب قیمت پر اضافی فیچرز پیش کرتا ہے۔ مکمل کنٹرول اور کسٹمائز کرنے کے لیے ہمارے Pro version میں جدید فیچرز ہیں۔
جیسے جیسے آپ کی ویب سائٹ ترقی کرتی ہے، آپ آسانی سے اس version پر جا سکتے ہیں جو آپ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہو۔
دنیا کے ساتھ شیَر کرنے سے پہلے یقینی بناتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ بہترین ہے۔
آپٹیمائزیشن اسسٹنٹ آپ کی سائٹ کی ہر تفصیل،میٹا ڈیٹا سے لے کر تصاویر تک،سب کو چیک کرتا ہے اور آپ کو کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ ہر تجویز کے ساتھ والے تیرکے نشان پر کلک کرکے عین اُسی جگہ پر جاسکتے ہیں جس پر توجہ کی ضرورت ہو اوروہاں ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
جانیے کہ اسسٹنٹ کس طرح آپ کی ویب سائٹ کو دیکھنے والوں کے لیے تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔
Kai ایک AI اسسٹنٹ ہے جسے آپ ایکسپرٹ ایڈوائیس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جیساکہ کیا لکھا جائے، آپ کی ویب سائٹ لوگوں تک کیسے پہنچایَ جائے اور اسے کس طرح آرگنائز کیا جائے۔
Kai آپ کےویب سائٹ بنانے کے طریقے کو بدل دیتا ہے، مگر اس سے متعلق تمام فیصلے پھر بھی آپ کی مرضی پر چھوڑ دیتا ہے۔
جانیے کہ AI آپ کو ایک مؤثر ویب سائٹ بنانے میں کیسے مدد کرسکتا ہے، اور آپ کے کاروبار یا پراجیکٹ کو زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے چانسزکو کیسے بڑھاسکتا ہے۔
POP ایک مشہور SEO ٹول ہے جو آپ کی ویب سائٹ اور اس کے دوسری ویب سائٹس سے مقابلے کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ آپ کو گوگل میں آپ کی ویب سائٹ کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے خاص الفاظ اور جملے بتا سکے۔
POP استعمال کرنا بہت آسان ہے، اور یہ ریگولر قیمت کے ایک معمولی حصے کے عوض SimDif ایپ کے ساتھ انٹیگریٹڈہے۔
اپنی ویب سائٹ کے SEO کو POP کے ساتھ بہتر بنانے کے طریقے دریافت کریں۔
SimDif ایک مفت ویب سائٹ بلڈر ہے جو موبائل فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر ایک جیسے فیچرز اور یکساں ایڈیٹنگ اکسپیریئنس دیتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی سائٹ میں ایڈٹنگ کرنے اور اسےشائع کرنے کے لیے آسانی سے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر سوئچ کرنے دیتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ لاکھوںSimDif صارفین کی طرح صرف اپنا موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں اور کمپیوٹراستعمال کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔
4 ملین سے زیادہ لوگوں نے ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔ گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر ان کے ریویوز پڑھیں۔
نئی AI صلاحیتوں سے لے کر ہمارے تازہ ترین کسٹمائیزیشن آپشنز تک، ہم مسلسل SimDif کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے کیسےاپنے آپ کو بہتر بنایا ہے اور کون سے نئے ٹولز دستیاب ہیں جو آپ کو بہتر ویب سائٹ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں ،یہ سب جاننے کے لیےہمارے نیوز لیٹر آرکائیو کو ایکسپلورکریں ۔
(how-to) ہاو –ٹو گائیڈز کے ساتھ ساتھ ہم مؤثر ویب سائٹس کے بنیادی اصولوں پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔ یہاں ایسےنئے آئیڈیازتلاش کریں جو لوگوں سے کنیکٹ کرنے/جڑنے اور بہتر کارکردگی والی ویب سائٹس بنانے میں آپکو مدد دیں گے۔
SimDif YorName صارفین کو ویب سائٹ بلڈر ایپ میں مفت HTTPS (SSL) سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ براہِ راست ڈومین نام خریدنے اور مینیج کرنے کا آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔
دوسرے ویب سائٹ بلڈرز آپ کو اپگریڈ کرنے کے لیے اپنے کسٹم ڈومین نام کواستعمال کرنے کی فیس ادا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
SimDif کے ساتھ آپ اپنی مفت ویب سائٹ کے ساتھ اپنا ڈومین نام استعمال کر سکتے ہیں۔ بس آپ کو YorName.com پر ڈومین خریدنی ہے یا اگر آپ کے پاس پہلے سے ڈومین ہے تو اسے YorName پر منتقل کرنا ہو گا۔
جی ہاں بالکل! مگرآپ جانتے تھے کہ ہم یہی جواب گے-لیکن یہ کہنے کی مندرجہ زیل وجوہات ہیں:
سوشل میڈیا پرآپ لوگوں کی نظر سے گزرسکتے ہیں لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں ہے۔
آپ کی اپنی ویب سائٹ کا ہونا آپ کو اپنے کنٹنٹ پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہےجس کی وجہ سے زیادہ امکان ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو Google پر تلاش کر سکیں۔ایک ویب سائٹ سوشل میڈیا کو کیوں شکست دیتی ہے اس بارے میں مزید جانیئے۔
آپ کو لگتا ہوگا کہ اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے آپ کو ویب ڈیزائنر بننے کی ضرورت ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اپنی ویب سائٹ خود سےبنانے کے بہت سے فوائد ہیں۔
آپ اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بہترین شخص کیوں ہیں،یہ جاننے کے لیے مزید پڑھیں ۔
SimDif اسے پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیتا ہے!
اپنی ویب سائٹ کے لیے ایک مؤثر ہوم پیج تیار کرنا خاص طور پر پہلی بار بنانے والوں کے لیےایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ یہاں سب کچھ ایک ساتھ کہنے کی کوشش کرنے کے جال میں پھنسنا آسان ہوتا ہے۔
لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں! آپ کو کامیاب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہم نے برسوں کے تجربے کو پانچ سادہ اور آسان Visions میں تقسیم کیا ہے۔یہ جانیئے کہ ایسا ہوم پیج کیسے بنایا جائے جو دیکھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھے اور سرچ کے مطلوبہ نتائج تک پہنچ سکے۔
FairDif آپ کے ملک میں آپکی قوتِ خرید کی بنیاد پر ہماری سروس کی قیمت کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ Simple Different ویب پران پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو آن لائن سافٹ ویئر کے لیے لوکلائزڈ (PPP) قیمتوں کی پیشکش کرتی ہے۔
ہماری Smart اور Pro اپ گریڈ کے فیچرز سب کے لیے یکساں ہیں لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس بنیاد پر آپ جو قیمت ادا کرتے ہیں اس کو فیئر اور قابلِ خرید ہونے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاتاہے۔